میونسپل کمیٹی پسرور میں تحصیل کا سب سے بڑا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، چونڈہ کی ٹیم فاتح پسرور (نمائندہ سیال کوٹ 24 ) میونسپل کمیٹی پسرور کے زیرِ اہتم...
میونسپل کمیٹی پسرور میں تحصیل کا سب سے بڑا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، چونڈہ کی ٹیم فاتح
پسرور (نمائندہ سیال کوٹ 24
)
میونسپل کمیٹی پسرور کے زیرِ اہتمام تحصیل پسرور کے سب سے بڑے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل بھر سے کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نوجوان اسپورٹس آرگنائزر شہزادہ جونٹی تھے، جن کی انتھک محنت اور بہترین انتظامات کے باعث ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
ٹورنامنٹ میں تحصیل پسرور کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا اور کھلاڑیوں نے اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ ایونٹ کے دوران متعدد سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، جنہوں نے حاضرین کی توجہ مسلسل اپنی جانب مبذول رکھی۔
فائنل میچ چونڈہ اور قلعہ کالروالہ کی مضبوط ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سخت مقابلے کے بعد چونڈہ کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے قلعہ کالروالہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کوآرڈینیٹر ایم این اے علی زاہد خان اور ملک احمد علی تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم چونڈہ کو وِننگ ٹرافی اور 20 ہزار روپے نقد انعام جبکہ رنر اپ ٹیم قلعہ کالروالہ کو ٹرافی اور 10 ہزار روپے نقد انعام دیا۔
اس موقع پر ملک احمد علی نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین خصوصاً نوجوان آرگنائزر شہزادہ جونٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں سابق کونسلر رانا زاہد اور مصطفیٰ گورایا بھی موجود تھے۔





کوئی تبصرے نہیں