Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام، عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں: رانا احسان، ملک عمران مانی

 پسرور میں ریکارڈ ترقیاتی کام، عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں: رانا احسان، ملک عمران مانی پسرور (عمران نواز کھوکھر) تحصیل پسرور میں جاری ...

 پسرور میں ریکارڈ ترقیاتی کام، عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں: رانا احسان، ملک عمران مانی




پسرور (عمران نواز کھوکھر) تحصیل پسرور میں جاری ترقیاتی منصوبے ماضی کی نسبت کہیں زیادہ وسیع اور مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، جن کی مثال پسرور کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل رانا احسان اور معروف سماجی و سیاسی رہنما ملک عمران مقصود مانی نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

رانا احسان نے کہا کہ ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایریگیشن رانا محمد فیاض جس خلوص، دلچسپی اور تیز رفتاری سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات سے قبل تحصیل پسرور کے بیشتر بنیادی مسائل حل ہو چکے ہوں گے۔ ان کے مطابق سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبے عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں۔

اس موقع پر ملک عمران مقصود مانی نے کہا کہ پسرور سٹی کے دیرینہ مسائل، خصوصاً صاف پانی اور سیوریج سسٹم، ایم پی اے رانا محمد فیاض اور ایم این اے علی زاہد خان کی مشترکہ کوششوں سے مستقل بنیادوں پر حل ہونے جا رہے ہیں، جس سے عوام کا اعتماد منتخب قیادت پر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور پسرور ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں