Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سیالکوٹ میں 516 ای سی سی ای اساتذہ کی پانچ روزہ تربیت کل سے شروع

سیالکوٹ میں 516 ای سی سی ای اساتذہ کی پانچ روزہ تربیت  کل سے شروع  سیالکوٹ (نمائندہ Sialkot24):   سیال کوٹ (حماز گھمن سے)ضلع سیال کوٹ میں بچ...


سیالکوٹ میں 516 ای سی سی ای اساتذہ کی پانچ روزہ تربیت  کل سے شروع 

سیالکوٹ (نمائندہ Sialkot24): 

 سیال کوٹ (حماز گھمن سے)ضلع سیال کوٹ میں بچوں کی ابتدائی تعلیم ای سی ای کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ضلع بھر کے مختلف مراکز میں تین روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے 

شیڈول کے مطابق تربیتی سیشن کا آغاز روزانہ صبح 8:45 بجے ہوگا۔ تحصیل پسرور کے اساتذہ کی تربیت PECTAA پسرور، تحصیل سیالکوٹ کی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ، تحصیل ڈسکہ کی گورنمنٹ ہائی اسکول ڈسکہ جبکہ تحصیل سمبڑیال کی گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی اسکول سمبڑیال میں منعقد ہوگی۔پیکٹا ضلع سیال کوٹ کے پرنسپل محمد طارق کا کہنا ہے ک

تربیتی پروگرام کا مقصد ابتدائی بچپن کی تعلیم سے وابستہ اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں، بچوں کی نفسیاتی ضروریات اور مؤثر تدریسی حکمت عملیوں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ای سی سی ای کے معیار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

محمد فیصل، ایجوکیشن آفیسر پیکٹا سیالکوٹ کے مطابق تمام نامزد اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں اور اوقات کے مطابق اپنے متعلقہ تربیتی مراکز میں بروقت حاضری یقینی بنائیں تاکہ تربیتی پروگرام کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جا سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں