10محرم الحرام کو پسرور سمیت سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں 87 جلوس ,77مجالس منعقد ہونگی۔ جلوسوں کی حساسیت کے پیش نظر پولیس اور دیگر اداروں ...
10محرم الحرام کو پسرور سمیت سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں 87 جلوس ,77مجالس منعقد ہونگی۔ جلوسوں کی حساسیت کے پیش نظر پولیس اور دیگر اداروں کے 3000 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ https://www.facebook.com/share/p/18zLACLNmv/
ڈیجیٹل پسرور خصوصی رپورٹ چوہدری حنیف رضا / اشفاق رحمانی
پبلک ریلیشنز آفیسر سیالکوٹ پولیس تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سی ای او ڈیجیٹل پسرور اشفاق رحمانی کو بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر دس محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں کیٹگری اے16، کیٹگری بی18 اور کیٹگری سی کے 53 جلوس برآمد ہونگے۔ جبکہ 77مجالس جس میں کیٹگری اے8، کیٹگری بی10 اور کیٹگری سی کی 59مجالس منعقد ہونگی۔
تمام جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کرائی یوم عاشورہ کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ پبلک ریلیشنز آفیسر سیالکوٹ پولیس تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سی ای او ڈیجیٹل پسرور اشفاق رحمانی کو بتایا کہ کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ سٹی ایریا میں جلوس ہائے کی ہوائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال۔

کوئی تبصرے نہیں