Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

محرم الحرام سیکورٹی اینڈ کنٹرول روم قائم ۔پسرور انتظامیہ نے مانیٹرنگ روم قائم کر دیا

 " میونسپل کمیٹی پسرور میں "محرم الحرام سیکورٹی اینڈ کنٹرول روم  قائم۔" شہر بھر سے 16 پوائنٹ پر کیمروں کی آنکھ ہر لمحہ محفوظ ...


 " میونسپل کمیٹی پسرور میں "محرم الحرام سیکورٹی اینڈ کنٹرول روم  قائم۔" شہر بھر سے 16 پوائنٹ پر کیمروں کی آنکھ ہر لمحہ محفوظ کرے گی جو براہ راست میونسپل کمیٹی کے سیکورٹی کنٹروم روم سے منسلک ہیں۔ جناح گیٹ میں4،  چوک نائیاں 4، امام صاحب 4 اور شاہ ببین پر 4 کیمرہ پوائنٹ سے نگرانی کی جائے گی۔ ڈیجیٹل پسرور  کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 052-6441362 پر فری رابطہ کی سہولت فرایم کی گئی ہے۔ پولیس، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹی، گرداور، پٹواری،نائب قاصدوں سمیت 35 سے زائد افراد صبح 8 سے رات 12 بجے تک 2 شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈیجیٹل پسرور کی رپورٹ کے مطابق 1122 کے 8 سے زائد اہلکار 24 گھنٹے آن بورڈ ہونگے۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور اور میجر ربانی سیکورٹی اینڈ کنٹرول روم کے سربراہ ہونگے۔ سی ای او ڈیجیٹل پسرور اشفاق رحمانی کے مطابق پسرورمیں اے کیٹگری کی 42 مجالس ہونگی جبکہ بی کیٹگری 29 اور سی کیٹگری 193 مجاس ہونگی، پسرور سرکل میں 10 محرم تک اے کیٹگری کے دس جلوس برآمد ہونگے، پسرور بی کیٹگری کے 30 جبکہ سی کیٹگری کے  42 جلوس برآمد ہوں گے. Full report https://www.facebook.com/share/p/1G1rwtGAXK/

کوئی تبصرے نہیں