سیال کوٹ 24(خصوصی رپورٹ) پسرور: مایہ ناز میڈیکل سپیشلسٹ و گیسٹروانٹرالوجسٹ ڈاکٹر عرفان باجوہ ہفتہ کو ولید سرجی کیئر ہسپتال میں مریضوں ک...
سیال کوٹ 24(خصوصی رپورٹ)
پسرور: مایہ ناز میڈیکل سپیشلسٹ و گیسٹروانٹرالوجسٹ ڈاکٹر عرفان باجوہ ہفتہ کو ولید سرجی کیئر ہسپتال میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے
پسرور ( حماز گھمن ): اہلیان پسرور و گرد ونواح کے لیے بڑی خوشخبری، لاہور سے تعلق رکھنے والے نامور و کوالیفائیڈ میڈیکل سپیشلسٹ اور گیسٹروانٹرالوجسٹ ڈاکٹر عرفان باجوہ (MBBS, MD Medicine, MRCP UK) بروز ہفتہ، 8 اگست کو پسرور کا خصوصی دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عرفان باجوہ شام 4:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک "ولید سرجی کیئر ہسپتال، پسرور" میں تمام آنے والے مریضوں کا بالکل مفت طبی معائنہ (فری چیک اپ) کریں گے۔ اس کے علاوہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
علاقہ مکینوں اور ضرورت مند مریضوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مقررہ وقت پر تشریف لا کر طبی سہولیات حاصل کریں۔


کوئی تبصرے نہیں