ہیڈ مرالہ روڈ پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم، 2 نوجوان شدید زخمی۔ سیا...
ہیڈ مرالہ روڈ پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم، 2 نوجوان شدید زخمی۔
سیال کوٹ (حماز گھمن سے) ہیڈ مرالہ روڈ پر ماچھی۔ کھوکھر کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں 20 سالہ زین ولد اشفاق اور 23 سالہ شہزاد ولد زاہد شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں فوری طور پر مزید علاج و معالجے کے لیے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال (AIMH) منتقل کر دیا۔
اس موقع پر ترجمان ریسکیو 1122 نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ ایسے قیمتی جانی نقصان اور حادثات سے بچا جا سکے۔






کوئی تبصرے نہیں