میزان بینک پاکستان کو ’’بیسٹ بینک 2026‘‘ کا اعزاز پسرور برانچ میں ’’Bank Appreciation Day‘‘ کی پروقار تقریب، معزز اکاؤنٹ ہولڈرز کے اعزاز م...
میزان بینک پاکستان کو ’’بیسٹ بینک 2026‘‘ کا اعزاز
پسرور برانچ میں ’’Bank Appreciation Day‘‘ کی پروقار تقریب، معزز اکاؤنٹ ہولڈرز کے اعزاز میں پُرتکلف لنچ
پسرور (حماز گھمن سے) — میزان بینک پاکستان کو 2026ء کے ’’Best Bank‘‘ کے اعزاز سے نوازے جانے کی خوشی میں میزان بینک پسرور برانچ کی جانب سے اپنے معزز اکاؤنٹ ہولڈرز کے اعزاز میں ’’Bank Appreciation Day‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بینک اور صارفین کے درمیان اعتماد، خلوص اور دیرینہ رفاقت کے رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
میزان بینک پسرور برانچ میں سجائی گئی یہ تقریب گویا اعتماد کے اس سفر کا خوبصورت جشن تھی جس میں بینک اور اس کے صارفین ایک دوسرے کے ہم سفر بن کر آگے بڑھتے ہیں۔ برانچ کو دیدہ زیب انداز میں سجایا گیا تھا؛ پھولوں کی رنگ برنگی آرائش، خوبصورت سجاوٹ اور ’’Best Bank 2026‘‘ کی نمایاں علامت نے ماحول کو جشن کا رنگ دے دیا۔
تقریب کے دوران معزز اکاؤنٹ ہولڈرز کو بینک کے ساتھ ان کی وابستگی، اعتماد اور تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئے ان کے اعزاز میں پُرتکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر گوہر اقبال فاروقی، ریجنل جنرل منیجر، اور زاہد حسین مزمل، ایریا منیجر، نے خصوصی شرکت کی۔ معزز مہمانوں اور اکاؤنٹ ہولڈرز کی آمد نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔
میزان بینک پسرور برانچ کے منیجر عثمان رشید اور آپریشنل منیجر خبیب یوسف نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریب میں شرکت کرنے پر معزز اکاؤنٹ ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بینک کی جانب سے تین بلین ٹارگٹ حاصل ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔
تقریب کے دوران ’’Best Bank 2026‘‘ کی خوبصورت یادگار کے سامنے خصوصی اہتمام بھی کیا گیا، جہاں بینک کی کامیابی کو نمایاں کیا گیا۔ پھولوں سے سجی خوبصورت محراب اور میزان بینک کے لوگو کے ساتھ یہ منظر تقریب کے یادگار لمحات میں شامل رہا۔
#MeezanBank #BestBank2026 #BankAppreciationDay #MeezanBankPasrur #Pasrur #PasrurNews #Sialkot #IslamicBanking #BankingPakistan #PakistanNews #CustomerAppreciation #حمازگھمن #پسرور #میزان_بینک #پسرور_نیوز








کوئی تبصرے نہیں