Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پولیس کا چھاپہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  ​سیالکوٹ (عمر زمار گھمن سے ) پسرور میں ممتاز ٹاؤن کے قریب سیالکوٹ روڈ سے ابدالی روڈ کی جانب پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ...


 

​سیالکوٹ (عمر زمار گھمن سے ) پسرور میں ممتاز ٹاؤن کے قریب سیالکوٹ روڈ سے ابدالی روڈ کی جانب پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

​ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے دوران اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں 45 سالہ شہزمان ولد بشیر احمد (سکنہ بینی سلیہریاں گاؤں) چہرے اور پیٹ پر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

​اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس (STA-04) نے محض 9 منٹ میں موقع پر پہنچ کر فوری ردعمل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملزم ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ متوفی کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے علامہ اقبال میموریل ہسپتال (AIMH) سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں