اینٹی کرپشن سیالکوٹ کا بڑا دھماکہ: رشوت خور پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار، نشان زدہ نوٹ برآمد! سیالکوٹ (عمر زمار گھمن سے) سرکاری دفاتر میں غری...
اینٹی کرپشن سیالکوٹ کا بڑا دھماکہ: رشوت خور پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار، نشان زدہ نوٹ برآمد!
سیالکوٹ (عمر زمار گھمن سے)
سرکاری دفاتر میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے راشی اہلکاروں کے دن گنے جا چکے ہیں! اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رشوت کے جادو سے جیبیں بھرنے والے پٹواری کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کے سخت احکامات پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سیالکوٹ میں بڑا 'سرپرائز اٹیک' کیا۔ اینٹی کرپشن حکام نے باقاعدہ جال بچھا کر پٹواری کنسولیڈیشن (BS-09) محمد صابر گل کو اس وقت دبوچ لیا جب وہ سائل سے 50 ہزار روپے کی مٹھائی (رشوت) ہضم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ، نوٹوں کی گنتی پر پٹواری کے ہاتھ پاؤں پھول گئے!
یہ ڈرامائی ٹریپ ریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی براہِ راست نگرانی میں ماری گئی۔ جیسے ہی پٹواری نے نقد رقم وصول کی، اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر چھاپہ مار کر ملزم کے قبضہ سے 50,000 روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔ چہرے کی ہواائیاں اڑ گئیں اور پٹواری صاحب کے پاس صفائی میں کہنے کو کچھ نہ بچا!
مقدمہ درج، حوالات کی ہوا کھانے کی تیاری!
تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے ملزم صابر گل کے خلاف 161 PPC اور 5(2)/47 PCA کے تحت FIR No. 55/2026 درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد راشی پٹواری کو حوالات کی سیر کروا دی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن کا شہریوں کو صریح پیغام:
اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے حکام نے عوام الناس سے پرزور اپیل کی ہے کہ رشوت خوروں کا قلع قمع کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ اگر کوئی بھی سرکاری بابو، پٹواری یا افسر کام کے بدلے رشوت کا مطالبہ کرے تو ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں—فوراً اینٹی کرپشن سیالکوٹ سے رابطہ کریں اور ان کالی بھیڑوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں!
کوئی تبصرے نہیں