بیس ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کے ہیڈ کلرک، جونیئر کلرک گرفتار۔ اینٹی کرپشن سیالکوٹ کا ٹریپ ریڈ، نشان زدہ نوٹ برآمد، مقدمہ ...
بیس ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کے ہیڈ کلرک، جونیئر کلرک گرفتار۔
اینٹی کرپشن سیالکوٹ کا ٹریپ ریڈ، نشان زدہ نوٹ برآمد، مقدمہ درج، قانونی کارروائی شروع
سیالکوٹ (حماز گھمن سے) اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے محکمہ تعلیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہیڈ کلرک اور جونیئر کلرک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے رشوت کی رقم کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایات پر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کارروائی عمل میں لائی۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا، جس کے دوران محمد ارشد، ہیڈ کلرک BS-16، محکمہ تعلیم، اور احتشام بٹ، جونیئر کلرک BS-11، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری آفس سیالکوٹ کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 20 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے، جنہیں بطور ثبوت قبضہ میں لے لیا گیا۔
اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے گرفتار ملزمان کے خلاف FIR نمبر 49/2026 بجرم دفعہ 161 PPC اور 5(2)/47 PCA تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں