اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی کامیاب ٹریپ ریڈ، نائب قاصد رشوت لیتے گرفتار پسرور (نمائندہ سیال کوٹ 24) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایات پر س...
اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی کامیاب ٹریپ ریڈ، نائب قاصد رشوت لیتے گرفتار
پسرور (نمائندہ سیال کوٹ 24) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایات پر سیالکوٹ میں کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار روپے مبینہ رشوت وصول کرنے والے سرکاری ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کی کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کے دوران محمد نصیر، نائب قاصد (BPS-02)، سیکرٹری یونین کونسل علار، تحصیل پسرور، ضلع سیالکوٹ کو مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف FIR نمبر 40/2026 کے تحت دفعات 161 PPC اور 5(2)47 PCA کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں