سیالکوٹ: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ای پی اے انسپکٹر 40 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ای...
سیالکوٹ: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ای پی اے انسپکٹر 40 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر)
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی (EPA) کے انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران ای پی اے انسپکٹر شاہد محمود ڈوگر کو موقع پر 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ (tainted) نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 161 اور پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5(2)47 کے تحت مقدمہ (FIR No. 35/2026) درج کر کے قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایات کے مطابق بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں