پسرور: سٹی پولیس موٹر سائیکل چوروں کے آگے بے بس، نامعلوم ملزمان ہنڈا 125 لے اڑے پسرور (حماز گھمن سے ) تحصیل پسرور میں موٹر سائیکل چوری کی و...
پسرور: سٹی پولیس موٹر سائیکل چوروں کے آگے بے بس، نامعلوم ملزمان ہنڈا 125 لے اڑے
پسرور (حماز گھمن سے )
تحصیل پسرور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سٹی پولیس چوروں کے آگے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روز نامعلوم چور مسلم کالونی میں غوثیہ مسجد کے سامنے سے عصر کی نماز کے وقت شہری منور حسین کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل لے اڑے اور موقع سے فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری منور حسین کے مطابق موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم ملزم نے چند لمحوں میں واردات کر ڈالی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں لیکن پولیس کی جانب سے موثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر روائتی کارروائی شروع کر دی ہے تاہم تاحال ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لے کر ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں