Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ایمرجنسی پیدا کرکے گِل کو پنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں، عمران کی حکام کو ہدایت

  سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ پر دینے سے روکنے کیلئے ایڈیشنل چیف...


 

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ پر دینے سے روکنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل  (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو احکامات جاری کردیے۔

اسلام آباد(جیو نیوز)ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکم دیا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ غیرقانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جاسکتا۔ 


ذرائع کے مطابق عمران خان نے اصرار کیا کہ نتائج کچھ بھی ہو ایسا کیا جائے۔


خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنادیا اور پی ٹی آئی رہنما کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں