اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کے معاملے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی ...
اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کے معاملے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گِل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صورتحال اس وقت ڈرامائی ہوگئی جب اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر شہباز گل کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی لیکن جیل اتنظامیہ نے انہیں حوالے کرنے سے انکار کردیا بعدازاں دونوں کے درمیان تکرار کا واقعہ بھی پیش آیا۔
بعدازاں وزارت داخلہ کی جانب سے عدالتی احکامات کی تکمیل کے لیے رینجرز اور ایف سی کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کے واضح عدالتی حکم پر عملدرآمد رکوادیا جس کے باعث صوبہ پنجاب اور وفاقی پولیس میں محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی جبکہ شہباز گل کو ڈی ایچ کیو (ڈسٹرک ہیڈکواٹر اسپتال) پنڈی منتقل کیے جانے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں کم و بیش مکمل ہوگئی ہے اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں سیکورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی ہے۔
علاوہ ازیں ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا اور پولیس نے ہسپتال آنے اور جانیوالے شہریوں کو روک دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں