Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان کے لیے قرض کی منظوری، آئی ایم ایف نمائندے کا اہم بیان سامنے آ گیا

  اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نمائندے نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری کے معاملے میں اہم بیان جاری ...


 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نمائندے نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری کے معاملے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔


آئی ایم ایف نمائندے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا۔


آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) کے تحت 7ویں اور 8ویں جائزے پر غور ہوگا۔


ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے اہم اجلاس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔


آئی ایم ایف اجلاس میں فنڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر فوری طور پر جاری کیے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں