🚨 اینٹی کرپشن کی بڑی کامیاب کارروائی 🚨 سیال کوٹ (حماز گھمن سے )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ صاحب اور ریجنل ڈا...
🚨 اینٹی کرپشن کی بڑی کامیاب کارروائی 🚨
سیال کوٹ (حماز گھمن سے )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ صاحب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد صاحب کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کارروائی کی۔
اس کارروائی کے دوران یونین کونسل عدالت گڑھا، سیالکوٹ سیکرٹری شرجیل رستم شہزاد کو رنگے ہاتھوں 40,000 روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 13/2026 بجرم دفعات 161 تعزیرات پاکستان اور 5(2)47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔
📢 عوام کے لیے اہم پیغام:
سرکل آفیسر رانا مبشر علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت طلب کرے تو ہرگز رشوت نہ دیں بلکہ فوراً اینٹی کرپشن کو اطلاع دیں۔ اینٹی کرپشن نہ صرف فوری کارروائی کرے گی بلکہ آپ کا جائز کام بھی قانونی طریقے سے مکمل کروایا جائے گا۔
📞 شکایت درج کروانے کے لیے رابطہ کریں:
0300-6100185

کوئی تبصرے نہیں