Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سیالکوٹ: 53 پرائمری اساتذہ ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدوں پر ترقی یاب

  سیالکوٹ: 53 پرائمری اساتذہ ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدوں پر ترقیاب سیالکوٹ (نمائندہ سیال کوٹ 24) ڈسٹرکٹ سلیکشن پروموشن کمیٹی سیالکوٹ نے آر...

 



سیالکوٹ: 53 پرائمری اساتذہ ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدوں پر ترقیاب


سیالکوٹ (نمائندہ سیال کوٹ 24)

ڈسٹرکٹ سلیکشن پروموشن کمیٹی سیالکوٹ نے آرٹس، سائنس اور عربی کیٹگری سے تعلق رکھنے والے 53 پرائمری سکول اساتذہ کو ایلیمنٹری سکول ٹیچر (EST) کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس 27 دسمبر 2025ء کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن (مردانہ ونگ)محمود احمد ججہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے سروس ریکارڈ، تجربے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد پروموشنز کی منظوری دی گئی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 39 اساتذہ کو آرٹس، 8 اساتذہ کو عربی جبکہ 6 اساتذہ کو سائنس کی کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے۔ سائنس کی کیٹگری میں ترقی پانے والوں میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سبل پور کے رحمت اللہ خان اور گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول نمبر 1 سٹی پسرور کے محمد رضوان بھٹی بھی شامل ہیں۔

تعلیمی حلقوں اور مختلف اساتذہ تنظیموں نے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے طلبہ کی تعلیم و تربیت اور تعلیمی معیار کی بہتری میں بھرپور کردار ادا کریں

کوئی تبصرے نہیں