Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تحصیل صدر انصاف یوتھ ونگ و صدر وزیر اعلی شکایت سیل پسرورسید علی نقوی کی انصاف یوتھ ونگ یو سی مالی پور کی تقریب حلف برداری میں شرکت

  *سید علی نقوی نے انصاف یوتھ ونگ یونین کونسل مالی پور کی نئی کابینہ سے حلف لے لیا* پسرور (رانا سلمان سے) انصاف یوتھ ونگ (تحصیل پسرور) یونین...











 

*سید علی نقوی نے انصاف یوتھ ونگ یونین کونسل مالی پور کی نئی کابینہ سے حلف لے لیا*

پسرور (رانا سلمان سے) انصاف یوتھ ونگ (تحصیل پسرور) یونین کونسل مالی پور کی کابینہ کی تقریب حلف برداری سنٹرل پریس کلب پسرور کے مرکزی دفتر بمقام المائدہ میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید علی علی نقوی (تحصیل صدر انصاف یوتھ ونگ و چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل پسرور) تھے۔ تقریب میں میاں ثاقب (ضلعی نائب صدر انصاف لیبر ونگ سیالکوٹ) اور  رانا سانول (ایڈیشنل سیکرٹری انصاف لیبر ونگ تحصیل پسرور) نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں تمام عہدیداران سے انکے عہدے کا حلف لیا گیا۔ انصاف یوتھ ونگ یونین کونسل مالی پور کے عہدیداران میں رانا عبدالباسط (صدر)، ایڈوکیٹ عمر دلاور (جنرل سیکرٹری)، نعمان الطاف (سینئر نائب صدر)، عبدالرحمان (سینئر نائب صدر)، نعمان اعظم جٹ (نائب صدر)، عبداللہ بھٹی (نائب صدر)، عبدالرحمان (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)، محمد شعیب (ڈپٹی جنرل سیکریٹری)، محمد عدیل (انفارمیشن سیکرٹری)، امیر حمزہ (جوائنٹ سیکرٹری) اور محمد ذیشان (فنانس سیکرٹری) شامل تھے۔ تقریب کے بعد رانا عبدالباسط کی جانب سے تمام احباب کیلئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں