Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کراچی کی خاتون کے ہاں نارمل ڈلیوری سے 6 بچوں کی پیدائش

  کراچی (ویب ڈیسک)) شہر قائد کے جناح ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں نارمل ڈلیوری سے بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، ایک بچہ مردہ حالت میں پی...


 

کراچی (ویب ڈیسک)) شہر قائد کے جناح ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں نارمل ڈلیوری سے بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا جبکہ باقی پانچ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے.


تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال میں  کالا پل کی رہائشی خاتون کے ہاں چھ بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حنا نامی خاتون گذشتہ شب چیک اپ کے لیے ہسپتال آئی تھی۔ چیک اپ کے بعد انہیں وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی.ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے  پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔



کوئی تبصرے نہیں