پسرور (لئیق احمد بٹ سے) اہل پسرور کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو 14 اگست سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون و...
پسرور (لئیق احمد بٹ سے) اہل پسرور کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو 14 اگست سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، سائلنسر اتار کر موٹرسائکل چلانے کی سخت ممانعت ہو گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی، جشنِ آزادی منانے والے اپنے پرچم کی حرمت کو بھی ملحوظ رکھیں اور جھنڈیوں کو زمین پر مت پھینکیں، 75 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں 14 اگست کے دن سیکورٹی انتظامات سخت اور مکمل کرلئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل پسرور عامر ملک نے مقامی صحافیوں سے جشن آزادی کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 14 اگست کے دن فائرنگ سمیت اسلحہ ساتھ لے کر گھومنے پر پابندی ہے، انہوں نے کہا کہ سر کل پسرور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پسرور شہر سمیت کلاسوالا بڈیانہ کنگرہ، کوٹلی باوا فقیر چند، قلعہ کالر والا کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ سمیت پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے، انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں سے درخواست کی کہ شہری مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، والدین اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، خلاف ورزی کرنے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا ،،،،،

کوئی تبصرے نہیں