Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی ۔عمران خاں

   لاہور(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات لاہور مین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غلام قوم کبھی اوپر نہیں آسکتی ...

 


 لاہور(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات لاہور مین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غلام قوم کبھی اوپر نہیں آسکتی کیونکہ غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں اس لیے میں امریکا سے غلامی نہیں دوستی چاہتا ہوں۔

انہوں ن کہا کہ میں امریکا اور برطانیہ کو زیادہ تر پاکستانیوں سے بہتر جانتا ہوں، میں کسی ملک کا دشمن نہیں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں۔


عمران خان نے کہا کہ امریکا کی نفسیات ہے اگر ان کے پاؤں میں گرتے ہیں تو آپ کو استعمال کریں گے، انسان کی عزت نفس ختم کردیتی ہے، ہم نے لاکھوں قربانیاں دے کر آزاد ملک حاصل کیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہوتے کون ہیں پوچھنے والے کہ روس کیوں گیا، کیا میں ان کا غلام ہوں، میں اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے روس گیا تھا، میں چاہتا تھا کہ روس سے سستے داموں 20 لاکھ ٹن گندم خریدیں۔


عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جب آئی تو روسیوں سے سستا تیل خریدنے کی بات کرچکے تھے، میں اپنی قوم کو اکٹھا کروں گا اور قوم کے قرضے اتاریں گے لیکن ہمارے حکمران امریکا کے پیروں میں لیٹے ہوئے ہیں، ان میں اتنی جرات نہیں تھی کہ کہتے یہ ہمارے عوام کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس حکومت کو گھر نہیں بھیجتے اور الیکشن نہیں ہوتے، امپورٹڈ حکومت کو فارغ کرنے کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔


سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ بہترین 14 اگست منایا اور میرا دل کہہ رہا ہے آئندہ برس 14 اگست ہم اپنی حقیقی آزادی لے چکے ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ ایک خطرناک گیم کی تیاری ہورہی ہے کہ عمران خان اور فوج کو آپس میں لڑائی کرائی جائے لیکن ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ میں چاہوں کہ فوج کمزور ہو۔


’عزت پیسے سے نہیں خریدی جاسکتی‘


عمران خان نے مزید کہا کہ عزت پیسے سے نہیں خریدی جاسکتی، موت سے ڈرنے والے کسی شخص نے آج تک کوئی بڑا کام نہیں کیا، میرے مخالفین 26 برس سے میری کردار کشی کررہے ہیں۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو مقروض کرنے کا ذمہ دار کون ہے، 30 برس سے دوخاندان اس ملک پر حکومت کررہے تھے، اب یہ کہتے ہیں کہ امریکا کی غلامی نہ کی توہم مر جائیں گے۔


علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بھگوڑے کو بلاؤجو ملک چھوڑکرباہربھاگا ہے، میرامقابلہ اس ڈاکو سے نہ کرو، سازش کرنے والے کان کھول کرسن لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، نوازشریف فکرنہ کرو، میں تمہارابہت اچھی طرح استقبال کروں گا۔


عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کوتقسیم کرنےکی سازش ہورہی ہے، عدلیہ کوتقسیم کرکے یہ اپنی مرضی کے فیصلےلینا چاہتے ہیں،غلامی یاموت میں سےمجھےموت قبول ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ میں نےلوگوں کےپاس جانےکافیصلہ کیا ہے،راولپنڈی جلسہ کرنے کے چند دن بعد کراچی جارہا ہوں،زرداری ملک کا بڑا لٹیراہے اس نےسندھ کےعوام کےساتھ بہت ظلم کیا، آصف زرداری کامقابلہ کرنےکراچی جارہاہوں۔


اس سے قبل سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آج رات جلسے میں چیئرمین عمران خان پارٹی کے مستقبل کا لائحہ عمل دیں گےاور آج کی ریلی کا نعرہ حقیقی آزادی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں