Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاک سوزوکی کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں 75000 سے تقریباً دو لاکھ روپے تک کی کمی

  اسلام آباد(بی بی سی اردو)پاک سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کے مخلتف ماڈلوں کی قیمت میں 75000 سے 147000 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ و...


 


اسلام آباد(بی بی سی اردو)پاک سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کے مخلتف ماڈلوں کی قیمت میں 75000 سے 147000 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ انڈس موٹرز کمپنی نے پہلے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے اپنی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پاک سوزوکی کے مطابق آلٹو کار کی مختلف اقسام میں نوے ہزار سے 116000 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔


ویگنار کار کی مختلف اقسام کی گاڑیوں میں 128000 سے 147000 روپے کی کمی کی گئی ہے، کلٹس کار کے مختلف ماڈلوں میں 125000 سے 145000 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔


سوفٹ کار کے مختلف ماڈلوں میں ہونے والی کمی 169000 سے 199000 روپے تک ہے۔ راوی گاڑی کی قیمت میں 75000 روپے کی کمی کی گئی ہے اور بولان کی قیمت میں 79000 روپے کی کمی کی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں