Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا استاد نصرت فتح علی خان کو ان کی 25 ویں برسی پر خراج عقیدت

  اسلام آباد(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کو ان کی 25 ویں برسی پر خراج ع...

 


اسلام آباد(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کو ان کی 25 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا رنگ دیا، انہوں نے عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔


منگل کو استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی 25 ویں برسی پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو گذرے 25 برس بیت گئے لیکن ان کی خوبصورت آواز آج بھی ہمارے دلوں پر راج کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ (آمین)

کوئی تبصرے نہیں