مصنوعی ذہانت ایسی (Artificial Intelligence یا AI) ٹیکنالوجی ہے جو کمپیوٹر یا مشین کو انسانوں کی طرح سوچنے، سیکھنے، سمجھنے،تجزیے اور فیصلے ک...
مصنوعی ذہانت ایسی (Artificial Intelligence یا AI) ٹیکنالوجی ہے جو کمپیوٹر یا مشین کو انسانوں کی طرح سوچنے، سیکھنے، سمجھنے،تجزیے اور فیصلے کرنے کے قابل بناتی ہے۔
سادہ الفاظ میں آ پ یوں کہ سکتے ہیں :
اگر کمپیوٹر کسی کام کو صرف دی گئی ہدایات کے مطابق کرے تو وہ عام پروگرام ہے، لیکن اگر وہ تجربے اور معلومات سے سیکھ کر بہتر فیصلے اور تجزیے کرنے لگے تو اسے مصنوعی ذہانت کہتے ہیں۔
مثالیں:
موبائل کا فیس لاک آپ کے چہرے کو پہچان لیتا ہے۔
Google Maps راستہ بتاتا اور ٹریفک کی معلومات دیتا ہے۔
chatgpt.com� سوالات کے جواب دیتا اور تحریریں لکھتا ہے،تجزیہ کرتا ہے ۔
Google Translate مختلف زبانوں کا ترجمہ کرتا ہے۔
مختصر تعریف:
مصنوعی ذہانت وہ صلاحیت ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر یا مشین انسانوں کی طرح سیکھنے، سوچنے اور مسائل حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں