Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان ماضی کا قصہ ہے، پاکستانی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں، ایک بڑا اسکینڈل آنیوالا ہے، مریم نواز

 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہدف نئے آرمی چیف کی تقرری ہے، وہ چاہتا تھا موجودہ حکومت آر...


 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہدف نئے آرمی چیف کی تقرری ہے، وہ چاہتا تھا موجودہ حکومت آرمی چیف کی تقرری نہ کر سکے لیکن وہ اب ماضی کا قصہ ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی 22 سالہ جددوجہد کا ذکر کرتا ہے جو مشرف کی غلامی سے شروع ہوتی ہے، اپنے ہر حربے میں ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کا حربہ آزمایا لیکن اس کا یہ پلان بھی فیل ہو گا۔


مریم نواز کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پرامن طور پر ہو گی، اس تقرری میں نہ اس کا کچھ لینا ہے نہ دینا ہے، عمران خان لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، یہ دوپہر کا کھانا کھا کر مارچ کیلئے نکلتے ہیں، 5 دن سے یہ مارچ لاہور میں پھنسا ہوا ہے، پارٹ ٹائم لانگ مارچ تھوڑی دیر میں ہی ختم ہو جاتا ہے، کل سن رہے تھے لانگ مارچ 10 نومبرکو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا لیکن جس رفتار سے لانگ مارچ چل رہا ہے تو یہ ایک ماہ میں بھی نہیں پہنچے گا۔


انہوں نے کہا کہ آج یہ گوجرانوالہ میں دن گزارے گا، گوجرانوالہ کے لوگ گھنٹہ گھر پر لگی گھڑی کی حفاظت کریں، گھڑی چور گوجرانوالہ میں پھر رہا ہے۔


ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اتنے بڑے جھوٹ تھے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو میدان میں آنا پڑا، ایک پروفیشنل شخص کو قوم کے سامنے حقائق لانا پڑے، یہ رات کے اندھیرے میں جن کے پاؤں پکڑتا ہے دن کے اجالے میں ان کے گریبان پکڑتا ہے، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں اس نے عوام کو نہیں بتایا، قوم سچ کا انتظار کر رہی ہے۔


مریم نواز نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کوعمران خان نے خود تعینات کیا تھا،  چیف الیکشن کمشنر نے اس کا بھانڈہ پھوڑا تو وہ برا ہو گیا، عمران خان ایک فارن فنڈڈ فتنہ ہے،عمران خان جب جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔


ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتی تھی لانگ مارچ کی حقیقت قوم کے سامنے آ جائے، صدف نعیم کی شہادت کا بہت افسوس ہے، صدف نعیم کی تصاویر دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ لانگ مارچ کے مقاصد کیا ہیں؟ چار سال یہ فتنہ حکومت میں رہا،

کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں اس نے تباہی نہ مچائی ہو۔

کوئی تبصرے نہیں