Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے چرچے

 پاکستان میں اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اور ویل ڈن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ گزشتہ چند گھنٹو...


 پاکستان میں اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اور ویل ڈن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔


گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہزاروں صارفین نے ہیش ٹیگ #Welldonecoas اور #PMShehbazinChina کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹس کی ہیں۔


سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین موضوع بحث ہے۔


ایک صارف نے #PMShehbazinChina کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ کی روڈ کو پاکستان اور چین کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔


ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے لکھا کہ بیجنگ میں نیشنل کانگریس کی جانب سے دورہ کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔


دوسری جانب ایک صارف نے ہیش ٹیگ #Welldonecoas کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں استحکام اور ترقی کے لیے بہت محنت کی ہے۔پوری قوم آرمی چیف کی خدمات پر ان کی شکر گزار ہے۔


کوئی تبصرے نہیں