Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لانگ مارچ کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں فرقان اشرف قریشی ایڈووکیٹ

 لانگ مارچ کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں فرقان اشرف قریشی ایڈووکیٹ  پسرور(نامہ نگار)فتنہ خان کے انتشاری مارچ کے لیے ضلع...


 لانگ مارچ کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں فرقان اشرف قریشی ایڈووکیٹ 


پسرور(نامہ نگار)فتنہ خان کے انتشاری مارچ کے لیے ضلع سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انتشاری مارچ کے لیے بچوں کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستام مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری فرقان اشرف قریشی ایڈووکیٹ نے میڈیا نماٸندگان سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ۔ان کا کہنا تھا ڈی سی سیالکوٹ شاہ کی غلامی میں کچھ ذیادہ ہی تابع فرمانی کے چکر میں ہیں ۔اطلاعات آ رہی ہیں کہ گورنمنٹ سکولوں کے ملازمین کو مبینہ طور پر انتشار مارچ میں شرکت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ڈی سی سیالکوٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع سیالکوٹ بچوں کے تعلیمی مستقبل سے کھلواڑ بند کریں بصورت دیگر ان کے خلاف شدید احتجاج کیا جاۓ گا ۔عمران خان جھوٹ اور منافقت کا گرو ہے ۔اپنے اقتدار کے حصول کے لیے وہ کسی بھی سطح پر جا سکتا ہے ۔قوم نے فتنہ خان کی انتشاری سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں