Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

’ پنجاب میں وزیر اعلی سے پہلے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

  لاہور (ویب ڈیسک) وفاق کے حکومتی اتحاد نے پنجاب میں وزیر اعلی سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے. نجی...


 

لاہور (ویب ڈیسک) وفاق کے حکومتی اتحاد نے پنجاب میں وزیر اعلی سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے.


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے پنجاب میں تبدیلی کیلئے آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہے. آئینی ماہرین نے وَیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ اکثریت نہ ہونے کا کہا ہے. ماہرین کے مطابق وزیر اعلی کو ہٹانے کیلئے 186  ارکان درکار ہوں گے، اگر ق لیگ کے ارکان نے حمایت نہ کی تو تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی. ا سی طرح اگر تحریک انصاف کے ارکان تحریک کے حق میں ووٹ ڈالتے ہیں تو وہ شمار ہی نہیں ہوں گے، اس لیے اس صورت میں بھی تحریک ناکام ہوجائے گی.

نجی ٹی وی کے مطابق آئینی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعلی سے پہلے سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، اس کی کامیابی کی صورت میں اگلا قدم اٹھایا جائے.

کوئی تبصرے نہیں