سری نگر(کے پی آئی)بھارتی حکومت نے نام نہاد بھارتی یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہندو انتہا پسندوں پر مشتمل و...
سری نگر(کے پی آئی)بھارتی حکومت نے نام نہاد بھارتی یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہندو انتہا پسندوں پر مشتمل ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں (VDCs) یا دیہی دفاعی کمیٹیوں کو بحال کر دیا ہے ۔ اب دیہی دفاعی کمیٹیوں کا نام ویلیج ڈیفنس گارڈز ہوگا۔ جموں کے ہندو انتہا پسندوں پر مشتمل ویلیج ڈیفنس گارڈز کو ہتھیار اور تنخوا بھی ملے گی۔ بھارتی وزارت داخلہ نے ویلیج ڈیفنس گارڈز کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ظالم ملیشیا دیہی دفاعی کمیٹیوں کو نئے نام سے بحال اور مضبوط کرنے کے اعلان پر مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ہندووں پر مشتمل وی ڈی سیزبنیادی طور پر جموں کے علاقے میں موجود ہیں۔نوٹی فکیشن کے تحت اب دیہی دفاعی کمیٹیوں کو ویلج ڈیفنس گارڈز (VDG) کہا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وی ڈی سی ممبران جموں خطے میں بڑی تعداد میںمسلمانوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔ کشمیری رہنماؤں نے ولیج ڈیفنس کمیٹیوں (وی ڈی سیز) کو بحال کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہا کہ وی ڈی سیز کی بحالی بی جے پی حکومت کے تفرقہ انگیز ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
وی ڈی سی ممبران خاص طور پر جموں کے ہندو اکثریتی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کے متعدد ارکان ماورائے عدالت قتل، حملوں اور دیگر جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں