پسرور(عمران نواز کھوکھر)سابق تحصیل ناظم پسرور چودھری مقصود احمد ایک عوامی لیڈر ہیں اور عوام کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں ان کا سابقہ دور...
پسرور(عمران نواز کھوکھر)سابق تحصیل ناظم پسرور چودھری مقصود احمد ایک عوامی لیڈر ہیں اور عوام کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں ان کا سابقہ دور بطور تحصیل ناظم عوامی خدمت کا دور تھا یہ کہنا تھا پسرور کی سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت معصوم الحسن مسعومی صاحب کا ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری مقصود احمد ہی تحصیل پسرور کے لوگوں کی مشکلات کو حل کر سکتے ہیں اس موقع پر چودھری مقصود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے پنجاب کی تعمیروترقی وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں ہی ممکن ہے اور ہم سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہیں اس موقع پر چوہدری مقصود احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی لیے پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف مل کر کام کریں گے چودھری مقصود احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اس اقدام کو سراہتے ہیں کہ جو انہوں نے گریجویشن تک تمام طلباء کے لئے تعلیم کو مفت قرار دے دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں