Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پیمرا نے عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی عائد کر دی

  لندن(بی بی سی اردو)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملکی میڈیا پر سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کو لائیو نشر کرنے پر پابند...

 



لندن(بی بی سی اردو)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملکی میڈیا پر سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کو لائیو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیمرا کی جانب سے سنیچر کی شب رات گئے ایک تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان امن و عامہ خراب کر رہے ہیں۔

پیمرا نے 2002 کے آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت عمران خان کی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے سنیچر کی رات کو اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران اپنی جماعت کے رہنما شہباز گل پر مبینہ طور پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دارالحکومت کی پولیس اور مجسٹریٹ کو دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے خلاف کیس کریں گے۔

پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی اشتعال انگیز تقاریر میں ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر کے نفرت پھیلا رہے ہیں۔

کہا گیا ہے کہ اس قسم کی تقاریر آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔

پیمرا نے عمران خان کی سنیچر کی رات کی جانے والی تقریر کی چند لائنیں بھی بطور مثال لکھیں جہاں وہ پولیس حکام اور مجسٹریٹ کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ ان کے خلاف کیس کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں