Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شہباز گل کیس ۔آٸی جی اسلام آباد انکواٸری کریں

  اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہباز گل تشدد کیس پر آئی جی اسلام آباد کو انکوائری کا حکم آئی جی کو پیر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہ...


 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہباز گل تشدد کیس پر آئی جی اسلام آباد کو انکوائری کا حکم


آئی جی کو پیر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت


شہباز گل کے طبی معائنے کی رہورٹ دکھائیں، عدالت کا میڈیکل آفیسر اڈیالہ جیل کو حکم


میں شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ نہیں لایا، میڈیکل آفیسر اڈیالہ جیل


پھر آپ عدالت میرا علاج کرنے آئے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم


اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ساڑھے 5 گھنٹے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیوں نہ کیا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ


9 بجے شہباز گل کو حوالے کیا گیا، نمائندہ اڈیالہ جیل کا جواب

ساڑھے پانچ گھنٹے تک کیا کر رہے تھے؟ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس 

شہباز گل کی سانس کم آ رہی تھی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل


کیا جواز ہے کہ آپ عدالت کے حکم کی حکم عدولی کر رہے ہیں، جسٹس عامر فاروق


شہباز گل کو کب سانس کی تکلیف ہوئی؟ جسٹس عامر فاروق کا استفسار


شہباز گل کو سوا چار بجے سانس کی تکلیف ہوئی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل


ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ آنے کے وقت ہی تکلیف ہونی تھی؟ جسٹس عامر فاروق


‏قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کا حکام اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرنے کے ریمارکس


میں اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل افسر کو نوٹس جاری کر رہا ہوں، چیف جسٹس


پولیس کے متعلقہ افسران کو بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں، وضاحت دیں، جسٹس عامر فاروق


اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کے وکلا کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی

کوئی تبصرے نہیں