Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کابل کی مسجد میں دھماکہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

 کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بی بی سی...


 کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


بی بی سی کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ دھماکہ کابل کے 17 ویں ضلع کی ایک مسجد میں ہوا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کابل ہسپتال کی ایمرجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہسپتال میں اب تک 27 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ 

انٹیلی جنس کے ایک اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ دھماکے میں 35 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔



کوئی تبصرے نہیں