Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا,سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سےگزارش ہےکہ ہوٹل بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں، ترجمان ضلعی انتظامیہ

   راولپنڈی سیاحوں کی بڑی تعداد کی مری آمد،ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انت...

  راولپنڈی سیاحوں کی بڑی تعداد کی مری آمد،ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سےگزارش ہےکہ ہوٹل۔ بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔خیال رہےکہ مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا ہے، مال روڈ، بھوربن، گھڑیال، جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے ٹریفک کی روانی متاثر ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کو فوری طور پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانےکی ہدایت کی ہے

 

کوئی تبصرے نہیں