Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کےلیے اسٹنٹ کمشنر پسرور سلمان ظفر ان ایکشن

 اسسٹنٹ کمشنر پسرور سلمان ظفر ان ایکشن۔ ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والے بھٹہ خشت اور کم پیمانہ پر پٹرول پمپ مالکان پر لاکھوں روپے جرمانے عا...



 اسسٹنٹ کمشنر پسرور سلمان ظفر ان ایکشن۔ ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والے بھٹہ خشت اور کم پیمانہ پر پٹرول پمپ مالکان پر لاکھوں روپے جرمانے عائدکر دیے گٸے۔

پسرور(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سلمان ظفر کی جانب سے ٹھروہ منڈی سمیت مختلف مقامات پر کارروائیوں میں ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والے بھٹہ خشت بسمہ اللہ بھٹہ خشت سمیت دوران چیکنگ کم پیمانہ ثابت ہونے پر الائیڈ پٹرولیم شفیق فلنگ اسٹیشن سمیت دیگر کو لاکھوں روپے جرمانے عائد کرتے ہوئے وارننگ بھی دے دی گئی اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے کہا زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاذ کردیاگیا ہے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے کسی بھٹہ خشت مالکان سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے مزید کہا پٹرول پمپ مالکان اپنے پیمانہ درست کرلیں بصورت دیگر جرمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی

کوئی تبصرے نہیں