Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

 سابق وزیراعظم عمران خان بڑے زوروشور سے بقول ان کے نوجوانوں کو خوابِ غلفت سے جگانے کی کوششوں میں لگے ہیں لیکن پشاور کے ایڈورڈز کالج میں ایک ...


 سابق وزیراعظم عمران خان بڑے زوروشور سے بقول ان کے نوجوانوں کو خوابِ غلفت سے جگانے کی کوششوں میں لگے ہیں لیکن پشاور کے ایڈورڈز کالج میں ایک ایسا نوجوان سامنے آیا ہے جو ان کی تقریر کے دوران بھی سویا رہا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں ایسا کافی کچھ ہے جو سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر صارفین کی توجہ حاصل کرتا، یہی ہوا بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کے، کیونکہ معاملہ صرف شیئر کرنے اور کمنٹس تک ہی محدود نہ رہا اور میمز بنانے والے بھی میدان میں کود پڑے اور اس پر ٹک ٹاکس بھی بنیں۔

19 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عمران خان ذکر کر رہے کہ دو تھوڑے وقت میں دو ایمپائرز کو کیسے اور کس نے گرایا، عین اس وقت جمع طلبہ کے عقبی حصے میں ایک طالب علم کرسی پر نیم دراز اور دوسری پر پاؤں دھرے ہوئے ہے جبکہ چہرے کے اوپر کتاب یا کاپی کو کھول کر رکھا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں