Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وکیل کیسے کماٸی کرتے ہیں سینٸر وکیل نے گر بتا دیا

  ایک وکیل صاحب نے ساری عمر وکالت کی اور جب بڑی عمر کے پیش نظر وکالت سے دستبرداری اختیار کی تو اپنے سارے مقدمات اپنے بیٹے کو دیئے جو کہ اب خ...


 

ایک وکیل صاحب نے ساری عمر وکالت کی اور جب بڑی عمر کے پیش نظر وکالت سے دستبرداری اختیار کی تو اپنے سارے مقدمات اپنے بیٹے کو دیئے جو کہ اب خود بھی ایک نامور وکیل بن چکا تھا۔ چند ماہ بعد بیٹے نے ایک مقدمے کی فائل والد کے سامنے پیش کی اور کہا کہ آپ ساری عمر یہ مقدمہ لڑتے رہے مگر مقدمہ نہ جیت سکے اور میں نے چھ ماہ میں ہی یہ مقدمہ جیت لیا۔ والد نے ایک اچٹتی ہوئی نظر فائل پر ڈالی اور دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوگئے۔  


بیٹے کو بہت غصہ آیا تو اس نے کہا اگر آپ اپنی ناکامی کا اعتراف نہیں کر سکتے تو کم از کم مجھے میری کامیابی پر مبارکباد تو دے ہی سکتے ہے۔ والد نے سر اٹھا کر بیٹے کی طرف دیکھا اور کہا "تم بیوقوف ہو"۔ تم سب بھائی بہنوں کو میں نے اس مقدمے سے پڑھایا لکھایا اور میں نے یہ مقدمہ تمھیں تمھارے بچوں کیلئے دیا تھا اور تم نے خود ہی اپنی آمدنی کا ذریعہ بند کردیا تو بتاؤ میں تمھیں بیوقوف نہ کہوں تو پھر کیا کہوں۔

کوئی تبصرے نہیں