نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستان کی 8 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ایک گروپ نے حال ہی میں امریکی یوٹاہ یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن...
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستان کی 8 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ایک گروپ نے حال ہی میں امریکی یوٹاہ یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن سسٹمز سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ای ایس ایس اے) کے حصے کے طور پر اپنی ایک ہفتے کی ٹریننگ مکمل کی. ٹریننگ کا یہ پروگرام یو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے یونیورسٹی آف یوٹاہ کا مشترکہ منصوبہ ہے.
ہائر ایجوکیشن سسٹمز سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ای ایس ایس اے) کے 19 ملین ڈالرز کے اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو فروغ دینا اور جدید جابز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گریجویٹس کو بہتر طریقے سے تیارکرنا ہے. وائس چانسلرز میں عبد الولی خاں یونیورسٹی مردان کے ڈاکٹر ظہور الحق اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ حامد و دیگر وائس چانسلرز شامل تھے.
وائس چانسلرز نے اپنے تربیتی پروگرام کیساتھ ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفیر مسعود خان، یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز، یوٹاہ یونیورسٹی کے نمائندے کرس سٹیورٹ کے دفتر، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن اور یو ایس ایڈ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کوئی تبصرے نہیں