Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی دبئی اسٹیڈیم میں ملاقات کی ویڈیو وائرل

  دبئی (ویب ڈیسک)دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بابر اعظم کو دیکھ کر نہ رک سکے اور ملاقات کے لیے پہ...


 

دبئی (ویب ڈیسک)دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بابر اعظم کو دیکھ کر نہ رک سکے اور ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔


بھارتی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی مختصر ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں بلے بازوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے دکھایا گیا ہے۔


ویڈیو میں قومی ٹیم کو گراؤنڈ میں آتے دیکھا جاسکتا ہے جن کے درمیان سے ویرات کوہلی نکلے اور پھر وہ کپتان بابر اعظم سے مصافحے کے لیے پہنچ گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور مسکراتے ہوئے حال چال بھی پوچھا۔

کوئی تبصرے نہیں