Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام انسداد ڈینگی واک

  چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام انسداد ڈینگی واک چنیوٹ (خالد شمشیر )تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی واک ک...


 

چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام انسداد ڈینگی واک


چنیوٹ (خالد شمشیر )تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا . اس واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے کی

یہ واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوٸی

اس واک میں ضلعی افسران۔ مختلف محکموں کے سربراہان ۔ تاجران۔ طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی

واک کے شرکاء نے انسداد ڈینگی آگاہی کے متعلق پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کا کہنا تھا کہ شہری اپنے گھروں دکانوں اور دفاتر میں ڈینگی لاروا سے بچاو بارے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ اور چھتوں ۔ گملوں اور کیاریوں میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں ۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ۔ڈینگی لاروا کا سسب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں