*پسرور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر رابعہ سپشلسٹ نے اگائنیپنے خلاف بے بنیاد خبروں کی تردید کردی* پسرور(سید حسنین گیلانی سے) ڈاکٹر رابعہ گ...
*پسرور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر رابعہ سپشلسٹ نے اگائنیپنے خلاف بے بنیاد خبروں کی تردید کردی*
پسرور(سید حسنین گیلانی سے) ڈاکٹر رابعہ گائنی سپشلسٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مریضہ پہلی دفعہ پسرور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں چیک اپ کروانے مورخہ 24/08/2022 کو آئی کہ میرا سی سیکشن کردیں میں نے پوچھا کہ اس سے پہلے آپ کہاں سے چیک اپ کروا رہی ہیں میں تو آپ کی ہسٹری نہیں جانتی نہ ہی آپ کے پاس کوئی رپورٹس ہیں اس مریضہ کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے نارووال سے چیک اپ کرواتی رہی ہوں اور میں نے آج ہی اپنا آپریشن کروانا ہے اور اسی ہسپتال سے کروانا ہے ورنہ آپ لکھ کر دیں کہ آپ میرا آپریشن نہیں کررہیں یہ مریضہ پہلے سے پری پلان ہوکر آئی ہوئی تھی اس مریضہ اور اس کے ساتھ آئیں خواتین نے میرے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کر دی میں نے کہا نہ میں لکھ کر دے سکتی ہوں اور نہ ہی آج آپ کا آپریشن کرسکتی ہوں آپ یہ ٹیسٹ کروالیں اور مجھے دکھائیں میں آپکا ہفتے کی لسٹ میں نام شامل کرلیتی ہوں آپ ہفتے والے دن آکر آپریشن کروالینا میں نے انکا نام ہفتے کی لسٹ میں شامل کرلیا اور یہ مریضہ اور اس کے ساتھ آئیں دو خواتین نے انتہائی بدتمیزی کرتے ہوئے مجھے کافی باتیں سنائیں اور چلی گئیں میں ایک ڈاکٹر ہوں اور اپنے پروفیشن کے ساتھ بلکل مخلص ہوں اس مریضہ کی حالت ایمرجنسی والی نہیں تھی یہ ہسپتال میں میرے پاس پری پلان ہنگامہ آرائی کے لئے آئیں تھیں لیکن میں نے انکی بدتمیزی کو درگزر کیا اور بات کو آگے بڑھنے سے روک لیا لیکن انہوں نے جاکر میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں یہ سب باتیں بلکل بےبنیاد ہیں میں ان تمام جھوٹی من گھڑت خبروں کی تردید کرتی ہوں

کوئی تبصرے نہیں