لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے کہ فارم آنی جانی چیز ہے، اس سے قبل بھی میں آؤٹ آف فارم ہوا ، میں نے دو برس...
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے کہ فارم آنی جانی چیز ہے، اس سے قبل بھی میں آؤٹ آف فارم ہوا ، میں نے دو برس قبل ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اور ٹیم میں جگہ بنائی اب بھی میرا یہی گول ہے کہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی فارم بحال کر کے ٹیم میں آنا ہے، میں نے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا ہے اور میں ہوتا رہوں گا۔پی سی بی آفیشل کیلئے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ فارم واپس آنے کیلئے ایک دو اچھے میچز درکار ہوتے ہیں اور اگر آپ اس میں اچھا کر لیتے ہیں تو پھر آپ کا اعتماد بحال ہوجاتا ہے، میں ایک دو میچز کا انتظار کر رہا ہوں پھر فارم بحال ہو جائے گی۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ میں خود مایوس ہوں کہ میری پرفارمنس اس طرح نہیں ہے کہ جس طرح ہونی چاہیے، میں اپنی ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اترا ہوں یا جس طرح مجھے لوگ دیکھنا چاہتے ہیں اس طرح نہیں کھیل سکا ہوں لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ کیریئر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔
حسن علی نے کہا کہ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر رہا ہوں، کوچز کے ساتھ بیٹھ کر میں نے اپنی پرانی ویڈیوز دیکھی ہیں تاکہ جہاں میں اچھا نہیں کر سکا یا جو خامیاں ہیں ان پر کام کروں اور انہیں دور کروں، میں جسمانی اور ذہنی طور پر کام کر رہا ہوں تاکہ کہیں کوئی کمزوری نہ رہ جائے اور سب چیزوں کو درست کر کے ٹیم میں واپس آؤں۔

کوئی تبصرے نہیں