Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب حکومت اور سیکرٹری بلدیات کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی ہفتہ ڈینگی مہم کا آغاز کردیا گیا

  ننکانہ صاحب(  شوکت علی انصاری)پنجاب حکومت اور سیکرٹری بلدیات کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں ہفتہ ڈینگی مہم کا آغاز کردی...


 


ننکانہ صاحب(  شوکت علی انصاری)پنجاب حکومت اور سیکرٹری بلدیات کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں ہفتہ ڈینگی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک کی زیر نگرانی ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب ساجد مشرف، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب راﺅانوار احمد سمیت ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے افسران و اہلکاران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ڈینگی کی وباءزور پکڑ رہی ہے سیکرٹری بلدیات کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میںبھی 22اگست سے 27اگست تک ہفتہ ڈینگی منایا جارہا ہے اس مہم کے دوران محکمہ بلدیات، محکمہ صحت، ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر سمیت دیگر تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں، اپنے گھروں کی چھتوں پر، گملوں میں، ٹائر شاپس، پرندوں کے پانی والے برتن، پودوں کی نرسری، ائیر کولر سمیت دیگر جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کے برتن کو ڈھانپ کر رکھیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔بعدازاں ڈسٹرکٹ کونسل آفس سے ڈینگی مہم سے آگاہی کے سلسلہ میں ایک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں ضلعی افسران سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آگاہی ریلی کے شرکاءنے مختلف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے مختلف تدابیر درج تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں