Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

چنیوٹ:انسداد پولیو قومی مہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ندیم ناصر

  چنیوٹ(خالد شمشیر)انسداد پولیو قومی مہم کی سو فیصد کوریج کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت برداشت...


 

چنیوٹ(خالد شمشیر)انسداد پولیو قومی مہم کی سو فیصد کوریج کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کارکردگی و عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد خلیل، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ،سپر وائزرز ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے و دیگرہیلتھ افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے مہم پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے،انہوں نے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے،انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی نشاندہی پر محکمہ صحت کو فوری اقدامات اور مسائل حل کرنے کی تاکید کی،ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا۔ اجلاس کے دوران، سی او ہیلتھ، ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ اور سپیشل سپر وائزرز نے مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

کوئی تبصرے نہیں