وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ براہ راست بغداد انتظامیہ سے بات کرکے کم ازکم ایام اربعین پر بارڈر کھلوا دیں چکوال (اظہر حسینی سے) خدام الزاٸرین...
وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ براہ راست بغداد انتظامیہ سے بات کرکے کم ازکم ایام اربعین پر بارڈر کھلوا دیں
چکوال (اظہر حسینی سے) خدام الزاٸرین راولپنڈی اسلام آباد کے مرکزی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراق ایران کی جانب بارڈر کو پاکستانی زائرین کے لیے زمینی طور پر نہیں کھول رہا جس سے لاکھوں زائرین سخت پریشان ہیں
بظاہر یہ نقطہ ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن داخل ہوجاتے جس کی وجہ سے سیکورٹی ایشوز ہیں مگر ایسا تو امریکہ یورپ استریلیا تک ہورہا ہے وہ پالیسی سخت کرتے ہیں بارڈر چیکنگ کو سخت کرتے ہیں مگر جن کو ویزہ باقاعدہ آفیشلی جاری کیا جاتا ہے انکے لیے بارڈر بند نہیں کیا جاتا ایک جانب ہزاروں ویزے لگا کر ہزاروں ڈالرز کی مد میں روزانہ عراقی گورنمنٹ لے رہی ہے جبکہ دوسری طرف زمین کا بارڈر بھی نہیں کھول رہا یہ کیا منطق ہے کیا یہ ہزاروں لوگ بائی ائیر جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان ایران سے نہ اتنی ائیر لائن میسر ہیں اور نہ ہی یہ عام غریب شہری بائی ائیر سفر افورڈ کرسکتے ہیں یہ سخت ناانصافی اور زیادتی ہے وہ بھی صرف پاکستانی زائرین کے ساتھ باقی سب دنیا بشمول ایران کے لیے بارڈر کھلا ہے ویزہ دے کر انٹری نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے تمام احباب ہر فورم پر آواز اٹھائیں خاص کر حکومتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ براہ راست بغداد انتظامیہ سے بات کرکے کم ازکم ایام اربعین پر بارڈر کھلوا دیں یہ پیغام عام کریں سوشل میڈیا پر شیئر کریں اور تمام سیاسی زعما تک یہ بات پہنچائیں

کوئی تبصرے نہیں