Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ڈسکہ۔مختلف وارداتیں شہری نقدی اور طلائی زیورات سے محروم

ڈسکہ(محمدندیم ملک سے) نامعلوم ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کواغواکرلیا بمبانوالہ کے عابد کی جواں سالہ بیٹی گھرسے باہر گئی تو واپس نہ آئی اس کے گ...



ڈسکہ(محمدندیم ملک سے) نامعلوم ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کواغواکرلیا بمبانوالہ کے عابد کی جواں سالہ بیٹی گھرسے باہر گئی تو واپس نہ آئی اس کے گھروالوں نے کافی تلاش کی مگروہ کہیں نہ ملی جس پر گاﺅں والوں نے بتایاکہ تمہاری بیٹی کو نامعلوم ملزمان اغواکرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے 


 تین مسلح ڈاکوﺅں نے خاتون سے نقدی اورطلائی زیورات چھین لیے جبکہ دو موٹرسائیکلیں چوری سیالکوٹ کی خاتون سلمہ بی بی عوامی روڈ ڈسکہ پر چاندگاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران تین مسلح ڈاکو آگئے اور اس سے نقدی پنتیس ہزار روپے اور طلائی زیورات ڈیڑھ تولہ چھین کرفرارہوگئے جبکہ ڈسکہ کا عبدالجبار اور شہزاد اپنی اپنی موٹرسائیکلیںگھروں کے باہرکھڑی کرکے گئے جنہیں نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے 


ڈسکہ کی ہردلعزیز شخصیت محمدیعقوب بٹ المعروف ڈے جے بٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری صحافتی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی 


دوران ناکہ بندی وینٹری ڈاکٹر نے مضر صحت گوشت برآمدکرلیا وینٹری ڈاکٹر ڈسکہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈا موترہ میںناکہ لگائے کھڑاتھاکہ اسی دوران ملزم اویس گوشت لیکر آیا جس کوروک کر چیک کیاتواس کے پاس آٹھ کلو مضر صحت گوشت برآمد ہواپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے 


چھ ملزمان کا دو نوجوانوں پر تشدد مار مار کرلہولہان کردیا ڈسکہ کا راشد ہمراہ عمار جارہاتھاکہ انہیں راستے میںپہلے سے موجود ملزمان حسن‘بلال ‘لقمان اور تین نامعلوم نے روک لیا اور دونوں کوتشددکرکے زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے 


 بوگس چیک دینے پر دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ڈسکہ کے سجاد اورامتیاز نے ملزمان جبار اور اشفاق کو 25لاکھ روپے دئیے کافی عرصہ گزرنے پرجب انہوںنے ملزمان سے اپنی دی ہوئی رقم کی واپسی کامطالبہ کیاتو ملزمان نے ٹال مٹول کے بعد مقامی بینکوں کے بوگس چیک دے دئیے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے 

 

کوئی تبصرے نہیں