گگومنڈی(نمائندہ خصوصی)مفت راشن دینے کالالچ دے کربھٹہ مزدورکی بیوی اوربیٹی کو مبینہ طور پراغواء کرلیاگیا۔نواحی گاؤں 197۔ای بی کے فیاض شیخ و...
گگومنڈی(نمائندہ خصوصی)مفت راشن دینے کالالچ دے کربھٹہ مزدورکی بیوی اوربیٹی کو مبینہ طور پراغواء کرلیاگیا۔نواحی گاؤں 197۔ای بی کے فیاض شیخ وغیرہ مبینہ طور پرفریادبی بی اورصفیہ بی بی کوشہرسے مفت راشن دلوانے کاجھانسہ دے کرگھرسے ساتھ لے گئے تھے۔بھٹہ مزدورمحمدسلیم شیخ ساکن177۔ای بی بیوی اوربیٹی کی تلاش میں دربدر
۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں 177۔ای بی کے رہائشی غریب بھٹہ مزدورمحمدسلیم شیخ نے بتایاکہ چارروزقبل چک نمبر197۔ای بی کارہائشی فیاض شیخ ہمراہی نوازاورغلام محی الدین میرے گھرآئے اورکہاکہ گگومنڈی شہرمیں مفت راشن تقسیم ہورہاہے اپنی بیوی اوربیٹی کوہمارے ساتھ بھیج دوہم انہیں مفت راشن لے کردے دیں گے جس پرمیری بیوی فریاد بی بی اوربیٹی صفیہ بی بی ان کے ساتھ چلے گئیں شام تک جب میری بیوی اوربیٹی گھرواپس نہ آئیں توتلاش کرنے پرپتہ چلاکہ ملزمان نے دونوں کومبینہ طور پراغواء کرلیاہے محنت کش محمدسلیم نے بتایاکہ بیوی اوربیٹی کی تلاش میں پانچ روزسے دربدرکی ٹھوکریں کھارہاہوں لیکن میری کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے محمدسلیم شیخ نے ڈی پی اووہاڑی سے مغوی بیوی اوربیٹی کوبازیاب کروائے جانے کامطالبہ کیاہے

کوئی تبصرے نہیں