Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بھارت کی آبی جارحیت جاری؛ دریائے راوی میں مزید 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا

   لاہور(ویب ڈیسک)بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے راوی میں مزید پونے دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا۔  محکمہ آبپاشی کے زرائع نے ...


 


 لاہور(ویب ڈیسک)بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے راوی میں مزید پونے دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا۔ 


محکمہ آبپاشی کے زرائع نے بتایا کہ بھارتی اقدام سے جسر کے مقام سے پانی دریائے راوی میں داخل ہو گا، بڑے سیلابی ریلے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایاک ہ محکمہ آبپاشی سمیت فلڈ کنٹرول اداروں سمیت دیگر اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارت نے اُجھ بیراج سے 1530 پی ایس ٹی پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے، راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں